محمد وسیم کل میکسیکو کے گانیگان کیخلاف رنگ میں اتریں گے

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کےٹاپ پروفیشنل باکسرمحمد وسیم تین مرتبہ کے ڈبلیوبی سی لائٹ فلائی ویٹ چیمپیئن میکسیکو کےگانیگان لوپیز سےکل دبئی میں فائٹ کریں گے۔بڑی باؤٹ سے قبل آج دونوں باکسرز نے دبئی میں ویٹ کرایا۔محمد وسیم پروفیشنل کیریئر کی گیارہویں فائٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

محمد وسیم گزشتہ 10 باوٹس میں سے 9 میں فتح حاصل کرچکے ہیں جس میں سے سات بار انہوں نے حریفوں کوناک آؤٹ کیا ۔محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کےباکسرکونراڈو تانامورکوصرف 62 سیکنڈز میں ناک آوٹ کیا تھا۔دوسری جانب 3 مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن گانگا ن لوپیز 46 میں سے 36 جیت چکے ہیں ۔

ویٹ کے بعد دونوں باکسروں کر پریس کانفرنس ہوئی جس میں محمد وسیم نے کہا کہ لوپیز اُن سےزیادہ تجربہ کار ہیں لیکن اس فائٹ کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ لوپیز کے خلاف بھی کامیاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ فائٹ کے آغاز میں ہی زور دار مکہ بازی کرتے ہیں ،اسی انداز میں وہ رنگ میں اتریں گے اور اولین ترجیح لوپیز کو ناک کرنا ہو گی۔

تعارف: newseditor