پاکستان کرکٹ ٹیم کا برسبین میں اہم کارنامہ

برسبین (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے خلاف برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں بیٹنگ کی ناکامی کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اہم کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن گئی۔کینگروز نے برسبین گابا میں ٹیسٹ میچ کے دوران جب بھی پہلے بولنگ کی تو حریف ٹیم پر ہمیشہ قہر بن کر برسے۔

انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، سری لنکا اور پاکستان بھی اس اسٹیڈیم میں کینگروز کے سامنے جب بھی پہلی اننگز کے دوران آئے تو میچ کے پہلے ہی سیشن میں وکٹ گنوائی۔آج سے شروع ہونے والے گابا ٹیسٹ میں آج اظہر علی اور شان مسعود کی جوڑی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے سیشن کے دوران وکٹ لینے سے محروم کردیا۔

دونوں پاکستانی اوپنرز نے وہ کر دکھایا جو ماضی میں نامور کھلاڑی بھی نہ کر سکے تھے۔اظہر علی اور شان مسعود نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے پہلے سیشن یعنی لنچ تک 27 اوورز میں 57 رنز بنائے اور کینگروز کو تاریخ میں پہلی مرتبہ برسبین میں پہلی اننگز کے پہلے سیشن میں خالی ہاتھ پویلین لوٹایا۔

پاکستان اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگرز میں 240 رنز بنائے۔اسد شفیق 79 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اظہر علی 39 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

تعارف: newseditor