ملک اعجاز گوگا رینکنگ ڈویژنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ،ایبٹ آباد اور آرمی فائنل میں
ایبٹ آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ)ملک اعجاز گوگا رینکنگ ڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں میزبان ایبٹ آباد اور پاک آرمی کی ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ خواتین انفرادی مقابلون کے سیمی فائنل مرحلے میں قومی کھیلوں کی برانز میڈ لسٹ حناء قریشی اور ٹاپ سیڈ عالیہ گل نے اپنی مد مقابل کھلاڑیوں کو زیر کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی خواتین ڈبلز سیمی فائنلز میں میدان عالیہ گل اینڈ پارٹنر اور مریم اینڈ پارٹنر کے نام رہا مردوں کے انفرادی کوارٹر فائنلز میں محمد شاکر ،عمر کیانی ، امین الحق جدون اور ہری پور کے زین نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔
مہمان خصوصی سوشل ویلفئر کی رکن لبنی رشید اور طارق محمود تھے ایبٹ آباد کے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں جاری ملک اعجاز گوگا رینکنگ ڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کے ٹیم ایونٹ میں کے سیمی فائنل مرحلے میں میزبان ایبٹ آباد نے کے ٹی ایس اور پاک آرمی نے ہری پور کو شکست دی اسی طرح خواتین کے انفرادی مقابلون کے سیمی فائنل میں حناء قریشی نے جویریہ کو اور ٹاپ سیڈ عالیہ گل نے مریم کو زیر کیا اسی طرح خواتین ڈبلز عالیہ گل اور حناء قریشی کی جوڑی نے اپنی حریف ٹیم کو اور مریم اور جویریہ کی جوڑی نے اپنی مد مقابل جوڑی کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔
مردوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ایبٹ آباد کے محمد شاکر نے ہری پور کے شہباز کو عمر کیانی نے ہریپور کے اسامہ کو امین الحق نے ہری پور کے سہیل کو شکست دی جبکہ ہری پور کے زین نے اپنے ہی شہر کے ارسلان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ڈویژنل سطح پر ایک طویل عرصے کے بعد بھرپور اور منظم انداز میں ایک اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا ہے جس کا سہرا آرگنائزر محمد شاکر حمزہ خان ڈی ایس او وسیم فضل کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے