33ویں نیشنل گیمزمیں میڈلزجیتنے والے خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)33ویں نیشنل گیمزمیں میڈلزجیتنے والے خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم کئے گئے۔جبکہ حکومت نے گولڈمیڈل جیتنے والوں کو ماہانہ 20 ہزار،سلور کو 15 اور برائونزمیڈل جیتنے والوں کو دس ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کااعلان بھی کیاگیا وی اونیشنل گیمزمیں گولڈمیڈل جیتنے والوں کو2 لاکھ سلورکوایک لاکھ اور 50 ہزاربرائونزمیڈل جیتنے والوں کودئے گئے۔ نیشنل گیمزمیں تمغے جیتنے والوں میں کل 41 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

خیبرپختونخواکے وزیرکھیل وسیاحت محمدعاطف خان نے میڈلز جیتنے والوں کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں 2019 والی نیشنل گیمز سب سے اچھی تھیں۔۔ نیشنل گیمزکے کامیاب انعقادپر ڈائریکٹوریٹ اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے دنیامیں پاکستان کا مثبت امیج گیاہے۔۔عاطف خان کاکہناتھاکہ دوسرے صوبوں کی نسبت یہاں کھیلوں پر زیادہ پیسہ خرچ ہورہا ہے۔

صوبے میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 26 ارب روپے ہے۔۔اور ان 26 ارب میں 9 ارب سے زائد ضم شدہ اضلاع کے لئے ہے۔۔عاطف خان کاکہناتھاکہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں شرکت کرنے والوں کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔۔اگلے سال بین الاقوامی سطح کی میراتھن ریس کاانعقاد کریں گے۔صوبائی گیمزکابھی جلد انعقادکیاجائے گا۔۔ صوبائی گیمزہرضلع ہر تحصیل اور ہر یونین کونسل میں کرائی جائیں گی جو صوبائی گیمزدوسال تک جاری رہیں گی

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں بیڈمنٹن کے مراد علی اور کراٹے کے مراد خان کو دو دو لاکھ، اتھلیٹکس، سیلنگ، تائیکوانڈو اور ووشو میں سلور میڈلز جیتنے پر محفوظ، رحیم دد خان، کاشف سعید، طارق، ادریس، تیمور جاوید کو ایک ایک لاکھ جبکہ آرچری، اتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ، بیس بال، بیڈمنٹن، جوڈو، کراٹے، سافٹ بال، سیلنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، ویٹ لیفٹنگ اور ووشو میں برونز میڈلز جیتنے والے اسرار، وجاہت، وقاص (آرچری)، قاسم، عبدالعارف، واجد، شعیب، یاسر، ریشما (اتھلیٹکس)، سلمان خان (باڈی بلڈنگ)، محمد خالد بذیر (باکسنگ،) مراد علی، محمد عدنان، طاہر شاہ، عزیر خان، شعیب ریاض، تحسین (بیڈمنٹن)، حسینہ، ناہید، وحید گل (جوڈو)، سیف اللہ، محمد حارث (کراٹے)

ثناء لیاقت، شوال عمر، یسریٰ عامر، آفشین، اجمان، فریال، مروہ، سدرہ، مدیحہ، سعدیہ، حسیبہ، رامین، سپنا، ندا، کومل لائبہ (سافٹ بال)، عبدالسلام، کیف الرحمن (سیلنگ)، اقرائ، نمرہ رحمن، حبا، حیا اختر، زینب مشرف (ٹیبل ٹینس)، فرمان، ابرار، عریبہ، حرا، وجیہہ الحسن، محمد سیف، قیصر، حکمت اللہ، اسامہ، حمزہ، معظم، عمامہ وقار (تائیکوانڈو)، برکت اللہ، ثاقب عمر، عباس خان، اعجاز عمر، برکت اللہ (ٹینس)

نوشین شاہ (ویٹ لیفٹنگ)، عمار، فرحت اللہ، عبدالقدیر خان (ریسلنگ)، وکیل آفریدی، فضل امین آفریدی اور شہاب خان (ووشو) کو 50 ، 50 ہزار روپے دیئے گئے۔

تعارف: newseditor