پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے دل توڑ دیا، رمیز راجہ

ایڈیلیڈ ا (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق قومی کرکٹ ٹیم پلیئیر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگ دیکھ کر انکا دل ٹوٹ گیا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر قومی ٹیم کے پاس ایسے کھلاڑی نہیں جو میچز جیت سکیں تو پھر دوبارہ آسٹریلیا مت جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ای ین چیپل کا یہ یہ کہنا بھی درست ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور بڑے بے جوڑ مقابلے رہے، آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا اور الزام لگایا کہ پاکستان نے مقابلہ نہیں کیا۔ رمیز راجہ نے مزید کہا ہے کہ بابراعظم کے سوا کسی اور کا فٹ ورک درست نہیں رہا، انھوں نے اپنی وکٹیں حریف بولرز کو تحفے میں پیش کی ہیں۔

تعارف: newseditor