لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان 2021 ءمیں شیڈول ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرےگا اور اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 10 دسمبر کو گیمز کی اختتامی تقریب میں 2 سال بعد ہونے والی گیمز کا روایتی پرچم وصول کریں گے۔
پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعارف حسن کا کہنا ہے کہ 2004 ءکے بعد 17 برس بعد پاکستان ایک بار پھر ان گیمز کی میزبانی کرنے جارہاہے، جو ہم سب کے لیے ایک اعزاز ہے۔اس بار ان گیمز کو 2 سے 3 شہروں میں کرانےکی تجویز ہے، 2004ءمیں صرف ایک شہر اسلام آباد میں15گیمز کرائی گئی تھیں، اس بار زیادہ ایونٹس ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کرکے تمام وینوز کو فائنل کریں گے۔