کیویز کی ٹیسٹ اورون ڈے سیریز کیلئے کینگروزکےدیس میں لینڈنگ

ویلنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، کیوی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ٹم پائن انجام دیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔

تعارف: newseditor