راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے روز شائقین کرکٹ کے لئے فری انٹری کرنے کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے دروازے شائقین کرکٹ کے لئے کھول دیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ترجمان شکیل خان نے میڈیا کو بتایاکہ اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے رکھی گئی تھی اب شائقین کرکٹ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فری میچ دیکھ سکیں گے۔
فری داخلے کا اعلان سنتے ہی سٹیڈیم میں شائقین تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شائقین صدیق بنگش، حسنین، احسن کے علاوہ شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فری داخلہ کے فصیلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیاہے