مشتاق احمدکوکرکٹ بورڈ نےاہم ذمہ داری دیدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد این سی اے میں انڈر 16، انڈر 19 اور این سی اے کے پروگرامز کے ساتھ کام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی تقرری نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی ہے لیکن ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی ٹیم کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سالانہ 120 دن دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مشتاق احمد قومی ٹیم کے ساتھ اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مشتاق احمد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ بھی اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے کام کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!