اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی،ورلڈسو کیو کیشن کراٹے فیڈریشن پاکستان کے صدر شہیان راجہ خالد نے کہا ہے کہ کراٹے کھیل کو فروغ دینے کے لئے جامع اقدامات اٹھا رہے ہیں،میل ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی کے بعد اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقادکیا جارہا ہے جس میں بین الاقوامی معیار کے حامل کھلاڑی ملک بھر سے حصہ لیں گے یہ مقابلہ جات سپریم جیوری اور اعلی کارکردگی اور تجربہ کار ریفری حضرات کی نگرانی میں ہونگے مائنس 60 کے میل مقابلہ جات بھی کرائے جائیں گے
ویٹ کیٹگری کی شرائط کے مطابق کھلاڑی حصہ لے سکیں گے یکم فروری کو یہ ٹورنامنٹ گوجرخان میں منعقد ہوگا جو کہ نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمی ہے جس سے گھٹن کے ماحول میں خوشگوار فضا قائم ہوگی،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے وہ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نومبر 2019 میں منعقد ہونے والے میل کراٹے ٹورنامنٹ میں تمام صوبوں کشمیر بلوچستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی اب ورلڈسو کیوکشن کراٹے فیڈریشن پاکستان ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کا کراٹے ٹورنامنٹ کرانے جارہی ہے جس میں تمام صوبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے
اس موقع پر ویٹ کیٹگری رکھی گئی ہیں ہیں ٹورنامنٹ میں مائنس60 میل کے مقابلہ جات بھی رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے یکم فروری 2020 کا دن مقرر کر دیا گیاانہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی سرزمین پر کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کوصحتمند انہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے جس سے ہم معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ گوجرخان کے حصے میں ایک بار پھر آرہا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی گوجرخان کی سرزمین پر ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،سرٹیفیکیٹس، شیلڈ انعامات تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات ایسے کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہم نوجوان نسل کو بے راہ روی سے دور رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں