ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا دورہ ملتان، نواں شہرکرکٹ گراؤنڈ کا معائنہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر کا دورہ کیا اور سپورٹس کی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے گراؤنڈ، چاردیواری اور دیگر سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ، ان کا کہنا تھا کہ نواں شہر کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس میں مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس کی سمری تیار کرکے منظوری لی جائے گی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم اور ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان محمد جمیل کامران بھی موجود تھے

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر محمد جمیل کامران نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ملتان کرکٹ گراؤنڈنواں شہرکی موجودہ صورتحال کو سراہتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگائیں جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں

ملتان میں بہت ٹیلنٹ ہے، انڈر16نئے کھلاڑی تلاش کرنے کے لئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی جائے تاکہ ان کو مزید تربیت دیکر ان کے کھیل کو بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کے نوجوانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے سپورٹس ویژن کی پالیسی کے تحت اعلیٰ معیار کے سپورٹس کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں جس سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔

تعارف: newseditor