انڈر 16کرکٹ: ناردرن اور خیبرپختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو6وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم 39ویں اوورز میں 98 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ ناردرن کی جانب سے اسپنر محمد ابراہیم نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن نے مطلوبہ ہدف 29ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ناردرن کی جانب سے سعد مسعود ناقابل شکست33رنزبناکر نمایاں رہے۔

دوسری جانب بوہرانوالی گراوٴنڈ فیصل آباد میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25اوورز میں 132 رنزبناکر آوٴٹ ہوگئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اوپنر محمد فاروق 62 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔سنٹرل پنجاب کے اسپنر اسامہ زاہد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 133 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 119رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے آف بریک باوٴلر محمد طاہر نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

تعارف: newseditor