دس کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )دس کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا،ہائی پرفارمنس کیمپ تین ہفتے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا۔ کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے۔ ہائی پرفارمنس کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں نے این سی اے میں رپورٹ کردی ہے۔کیمپ میں شریک کھلاڑی رضوان حسین، ظفر گوہر، راحت علی، احسان علی، بلاول بھٹی، عاکف جاوید، حسن علی، عماد وسیم، محمد حسنین اور عثمان قادر جبکہ آلراؤنڈر فہیم اشرف(سنٹرل پنجاب) کی کیمپ میں شرکت کا فیصلہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے بعد کیا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 27 سے 31 دسمبر تک سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔تین ہفتوں پر مشتمل کیمپ کے دوران تمام کرکٹرز، این سی اے کے ٹرینرز اور فزیوز کے ساتھ ون آن ون سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس دوران کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس بھی کریں گے۔

error: Content is protected !!