نئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے گزشتہ روزاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، چارج سنبھانے کے بعد سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاتر کا دورہ کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے سپورٹس اور یوتھ افیئرز کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ان کے والد چودھری ارشد حسین اولکھ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چودھری ارشد حسین اولکھ کو جواررحمت میں جگہ عطا ء کرے اور مرحوم کے لواحقین کو صبروجمیل دے(آمین)۔

نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاتر کا بھی دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی ورکنگ کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دی،سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ میری اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سپورٹس ویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ میدان آباد کئے جائیںگے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ، ڈائریکٹرسپورٹس حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ رؤف باجوہ ودیگر بھی موجود تھے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد پر ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کا استقبال کیا۔

تعارف: newseditor