پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، ٹریننگ سیشنز کے بعد دونوں کوچ مصباح الحق اور مکی آرتھر نے اپنے پلان بتا دئیے۔تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گئی، پاک لنکن کرکٹ ستارے روشنیاں بکھیرنے لگے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ تیاریوں کے لیے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ایکشن میں نظر آئے۔کھلاڑی سخت سیکورٹی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے جوہر دکھائے، گگلی ماسٹر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جو پریکٹس کرتے بھی نظر آئے۔ فزیکل ٹریننگ میں بھی خوب حصہ لیا۔

پریکٹس سیشنز کے بعد دونوں ٹیموں کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور مکی آرتھر نے اپنی اپنی ورکنگ اور پلاننگ بتائی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم گزشتہ دس سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آئے، ضرورت پڑی تو کھلائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے جب پلیئنگ الیون میں فواد عالم کی شمولیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم پچھلے 10 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آیا، فواد عالم کی ضروت پڑی تو کھلائیں گے۔یاد رہے کہ فواد عالم کو شدید دباؤ کے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا گیا۔

دوسری طرف سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلرعثمان خان شنواری کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ فاسٹ باو?لر انفیکشن اور بخارکا شکار ہیں، سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے مقامی ہوٹل میں قائم ہسپتال میں داخل عثمان شنواری کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو ضروری ادویات تجویز کی گئیں اورمکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عثمان شنواری پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ قوی امکان ہے کہ ان کی جگہ سپنر یاسر شاہ کو کھلایا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری پانچ روزہ امتحان کے لیے 19 دسمبر سے مدمقابل ہوں گی، اس سے پہلے بارش سے متاثرہ راولپنڈی ٹیسٹ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

تعارف: newseditor