یونس خان نے پاک سری لنکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مہمان بننے سے معذرت کر لی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے پاک سری لنکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مہمان بننے سے معذرت کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یونس خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین پی سی بی نے چھ دسمبر کو ٹیلیفون کیا تھا

احسان مانی کو بتایا تھا کہ بچوں کے ساتھ سردیوں کی چھٹیوں کا پلان بنا رہاہوں ، ڈائریکٹر میڈیا کی ای میل تاخیر سے ملی اور تب تک میں پروگرام بنا چکا تھا ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین کا فون آیا اور ڈائریکٹر میڈیا چیف ایگزیکٹو کی طرف سے مدعو کر رہے ہیں لیکن اگر وسیم خان کی جگہ احسان مانی کی جانب سے پیغام آتا تو ضرور سوچتا ۔

تعارف: newseditor