اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 25 دسمبر سے لاہور میں شروع ہونے والا قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لیفٹنگ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے، پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کےسیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایاکہ ایونٹ ٹورنامنٹ کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے کیونکہ اکثر کھلاڑیوں کے تعلیمی اداروں میں پرچے کے باعث تیاری میں مصروف ہیں، جس کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔
ایونٹ میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف آٹھ، آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے
مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں 59کلوگرام، 66کلوگرام، 74کلوگرام، 83کلوگرام، 92کلوگرام 105 کلوگرام، 120کلوگرام اور پلس 120کلوگرام جبکہ خواتین کے مقابلوں میں47کلوگرام، 52کلوگرام، 57 کلوگرام، 64کلوگرام،69کلوگرام، 75کلوگرام، 84کلوگرام اور پلس 84کلوگرام کے ویٹ شامل ہیں،