14ویں کورشین ایمبسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ،سینئر مقابلوں میں آرمی فاتح

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے زیراہتمام جاری 14ویں کورین ایمبسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے سینئر مقابلوں میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا جبکہ پاکستان واپڈا اور پاکستان ائیر فورس بالترتیب دوسر ی اور تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان ائیر فورس کے شاہ زیب ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورین سفیر مسٹر کوک سنگ کیو تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر سائوتھ ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر عمر سعید، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد، سیکرٹری جنرل مرتضی حسن بنگش، ویمن کی صدر صباء شمیم جدون سیکرٹری نازیہ رسول کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، عامر خان باکسنگ ہال، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے گذشتہ روز تک سینئر مقابلوں میں پاکستان آرمی 29 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جس نے16 سونے جبکہ سات چاندی کے اور چھ کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

پاکستان واپڈا 25 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جس نے تین سونے، دس چاندی اور بارہ کانسی کے تمغے حاصل کئے جبکہ پاکستان ائیر فورس 16 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان ائیرفورس نے دو سونے، چارچاندی اور دس کانسی کے جبکہ پاکستان ریلوے نے دو سونے، تین چاندی اور نو کانسی تمغے حاصل کئے

جونیئر مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ اور پاکستان ائیرفورس بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور اسی طرح کیڈٹ مقابلوں اسلام آباد نے پہلی، پاکستان ائیر فورس نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 13 ٹیموں کے پانچ سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیا

جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل تھے

ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد کروائے گئے جن میں انڈر-14، انڈر-17، سینیئر کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے۔

error: Content is protected !!