اینڈی مرے انجری کے باعث سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے انجری کے باعث سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔آسٹریلین اوپن کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا جس کے لیے تمام ہی ٹینس اسٹارز تیاریوں میں مصروف ہیں، سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کے لیے ٹاپ ٹینس پلیئرز سخت محنت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

برطانیہ کے اینڈی مرے انجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہ ہونے پر کافی مایوس ہیں، وہ کمر کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔مرے پریکٹس میں تو مصروف رہے لیکن مکمل فٹنس نہ ہونے کے باعث انہوں نے آسٹریلیا نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعارف: newseditor