انٹر ڈویثرنل گرلز ٹگ آف وار چمپئن شپ کراچی ڈویثرن نے جیت لی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن سکھر ڈویثرن کے زیر اہتمام ناز پائلٹ اسکول خیرپور کے سبزہ زار پر منعقدہ انٹرڈویثرنل گرلز ٹگ آف وار چمپئن شپ کراچی ڈویثرن نے بے نظیر آباد کو 0-2سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ مہمان خصوصی محمد حسین ابڑو ، ڈی ایچ او خیرپور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا جس طرح آج کھلاڑیوں میں محبت و اخوت نظر آتی ہے اور مختلف شہروں سے شریک کھلاڑیوں نے یگانگت کا مظاہرہ دکھایا اسی طرح قوم کو ان کھلاڑیوں کی طرح یکجان ہوکر پاکستان کے دشمنوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آرگنائزنگ سیکریٹری ذوالفقار علی ڈھوٹ نے کہا کہ تمام ڈویثرن کی شرکت کی باعث ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے ہوا۔ سیکریٹری سندھ ٹگ وار وار جاوید اقبال ن ے ٹورنامنٹ میںبہترین انتظامات پر سکھر ڈویثرن کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر فیض علی جسکانی ، پرنسپل ناز اسکول، منظور علی ڈھوٹ، سیکریٹری سکھر ڈویثرن ، زوار عقیل لاڑک ، سیکریٹری ۔لاڑکانہ ڈویثرن، جاوید رسول راہیوٹو ، پرنسپل ممتاز ڈگری کالج خیرپور،عظمت پاشا، محمد ندیم، سلمیٰ خان ، منیجر ، بینظیر آباد ، ندیم خان، منیجر کراچی ڈویثرن، نیاز حسین منگی، فہمیدہ قادر اور ٹیکنیکل آفیشلز شاہ میر عباسی اور رضوانہ چاچڑ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں کراچی ڈویثرن نے سکھر ڈویثرن کو باآسانی 0-2سے شکست دی۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں کراچی ڈویثرن (بی) نے سکھر ڈویثرن کو 0-2سے ہرادیا۔

error: Content is protected !!