راولپنڈی (رپورٹ: محمد جاوید)پاکستان میں قیام امن کیلئے ایک اور کوشش،پاکستان کے دورے پر آئی پاک شمع سکول قطر کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے ر اولپنڈی پوسٹ گریجویٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پانچویں میچ میں عالمگیر کرکٹ اکیڈیمی کوآٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔اس موقع پرالحجرہ سکول ریزیڈنشنل کالجز ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹیو عبدالرحمان عثمانی مہمان خصوصی تھے جبکہ پاک شمع سکول قطر کی پرنسپل میڈم نبیلہ کوکب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ الحجرہ سکول ریزیڈنشنل کالج ٹرسٹ بلوچستان کی دعوت پرپاکستان آئی ہوئی پاک شمع سکول قطر کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے ر اولپنڈی پوسٹ گریجویٹ گراونڈ پر کھیلاگیا میچ میں عالمگیر کرکٹ اکیڈیمی کوآٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔اس موقع پرالحجرہ سکول ریزیڈنشنل کالج ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹیو عبدالرحمان عثمانی مہمان خصوصی تھے۔
میچ سے پہلے مہمان خصوصی عبدالرحمان عثمانی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمان عثمانی نے کہا کہ ہماری ٹرسٹ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور شرکت کرتی ہے اور آج کا میچ بھی اس کڑی کا ایک سلسلہ ہے ہم اسکے لئے کوشاں ہے کہ ہماری نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں شرکت کرے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحجرہ سکول ریزیڈینشنل کالج ٹرسٹ بلوچستان ان میچز کا سلسلہ دیگر شہروں میں بھی کرائیں گے۔
ہمارا ادارہ تعلیم بھرپور توجہ دے رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمارا ادارہ ان طالب علموں کو کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔اسی طرح مہمان پاک شمع سکول قطر کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرحمان چوہان کا کہنا تھا کہ قطر کی ٹیم میں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں کے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں اور ہمارا مقصد پاکستانی صلاحیتوں کوآگے لانا ہے۔واضح رہے کہ قطر کے پاک شمع سکول کی انڈر 19کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور یہ ٹیم الحجرا سکولز ٹرسٹ بلوچستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے اسی سلسلے میں ر اولپنڈی پوسٹ گریجویٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر عالمگیر کرکٹ اکیڈیمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اور میزبان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 121رنز بنائے۔
علی حیدر نے اچھی اننگز کھیلی اور تیس رنز سکور کئے۔میزبان ٹیم کے کپتان سفیر احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں میزبان قطر سکول انڈر 19پاک شمع کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔کپتان اور آل راونڈرسفیر احمد نے چالیس رنز کی فارتحانہ اننگز کھیلی جس میں چار چوکے شامل تھے۔اور مین آف دی میچ کا حقدار ٹھہرے۔راولپنڈی میں مزید ایک میچ ہوگا