حارث رؤف نے ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں تہلکہ مچا دیا

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے اپنی پہچان بنانے والے نوجوان فاسٹ بولر حارث رف نے ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں تہلکہ مچا دیا۔نوجوان فاسٹ بولر حارث رف میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کی 3 وکٹیں لے اڑے، ڈیل اسٹین کے فٹنس مسائل کی وجہ سے اچانک ٹیم میں جگہ بنانے والے پاکستانی پیسر نے پہلے میچ میں2 دوسرے میں5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کی توجہ حاصل کی۔

ڈیل اسٹین کو فٹ ہونے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے حارث روف کو ڈراپ کرکے ڈیل سٹین کو شامل کرلیا تھا لیکن گزشتہ روز اسپنر سندیپ لامی چینے کی انجری نے ایک بار پھر حارث رف کی میلبورن اسٹارز کے اسکواڈ میں واپسی کا راستہ بنایا۔انہوں نے سڈنی تھنڈرز کی 3 وکٹیں 24 رنز کے عوض حاصل کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا جب کہ ڈیل اسٹین کوئی شکار نہیں کر پائے۔

تعارف: newseditor