شدید سردی کے باعث عالمی کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) عالمی کبڈی کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے لاہور میں موجودہ موسم کی بری صورتحال کو مدد نظر رکھتے عالمی کبڈی کپ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے اب یہ عالمی کبڈی کپ 9 فروی سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ عالمی کبڈی کپ 12 سے 19 جنوری تک کھیلا جانا تھا جس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں اور انتظامات بھی آخری مراحل میں تھے۔

انہوں نے کہا عالمی کبڈی کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے لاہور میں موجودہ موسم بری صورتحال کے عالمی کبڈی کپ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب عالمی کبڈی کپ 9 سے 16 فروری تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیرالون اور آزربائیجان شامل ہیں

تعارف: newseditor