سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 7جنوری 2020سے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 7جنوری 2020ء سے شروع ہوگی جو 11جنوری تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کے انڈر6، 8، 10، 12، 14، 16 اور 18 ایج گروپ کے کھلاڑی شرکت کرینگے

چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ نئے کھلاڑی تلاش کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی، چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں جدید سہولیات میسر ہیں جس سے کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

error: Content is protected !!