اڈانی گلف جائنٹس امارات میں اپنے فینز بنانے کے لئے پر امید ہے : سی پی رضوان

متحدہ عرب امارات میں جنوری سے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز ہو رہا ہے جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیں اڈانی گروپ کی گلف جائنس بھی نمایاں ٹیموں میں سے ایک ہے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم میں شامل امارات کے مقامی کھلاڑی سی پی رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈانی گلف جائنٹس امارات میں اپنے فینز بنانے کے لئے پر امید ہے کیونکہ امارات میں کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے اور یہاں بسنے والے افراد کا پسندیدہ کھیل بھی ہے اس لئے آئی ایل ٹی کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے ۔ اڈانی گلف جائنٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سی پی رضوان کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور کی سرپرستی میںٹیم میں شمولیت ایک اعزاز ہے کیونکہ وہ ایک متحرک ، تجربہ کار اور بہترین کوچ ہیں جن سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا

 

ان کے ساتھ ساتھ شمرون ہیٹمائیر ، جیمز ونس ، کرس لین جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی موجودگی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے اور ٹورمنٹ میں نمایاں پوزیشن کے لئے بہترین ثابت ہو گی ۔جیمز ونس پوری دنیا میں کرکٹ کھیل چکے ہیں ان کی سربراہی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے پاور ہاوس کر س لین اور تجربہ کار ڈیوڈ ویز کے ساتھ کھیلنا بھی ایک عزاز اور بہترین تجربہ ہے اور ہم اچھے نتائج کے لئے پر امید بھی ہیں اڈانی گلف جائنٹس ٹیم کی انتظامیہ ، کوچ اور کھلاڑی مشترکہ حکمت عملی کے مطابق یک سمت ہو کر میدان میں اتریں گے تاکہ نمایاں رہیں ۔ اڈانی گلف جائنٹس اسکواڈمیں جیمز ونس (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، کرس لین، ٹام بینٹن، ڈومینک ڈریکس، ڈیوڈ ویز، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، اولی پوپ، ریحان احمد، سی پی رضوان، آیان افضل خان، سنچت شرما اور اشونتھ والتھپا شامل ہیں یاد رہے ایڈانی اسپورٹس لائن معروف کاروباری ادارے ایڈانی گروپ کا حصہ ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی امارات کی مقامی لیگ ہے جسے آئی سی سی کثیرسالہ منظوری حاصل ہے اور لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ دبئی سے ہو گا جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیںاور یہ لیگ دبئی ، ابوظبی اور شارجہ میں کھیلی جائے گی

error: Content is protected !!