پی ایس ایل فائیو، ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کرینگے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنے نئے کپتان کے نام کا اعلان کردیا، شعیب ملک کے ٹیم کو خیرباد کہہ جانے کے بعد اب شان مسعود ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 5 کیلئے اپنے کپتان اور سینئر آل راونڈر شعیب ملک کو ریلیز کر دیا تھا۔

شعیب ملک اب پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں۔ شعیب ملک کی رخصت کے بعد سوال کیا جا رہا تھا کہ ملتان سلطانز کا نیا کپتان کون ہوگا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے نئے کپتان ہوں گے۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ نے پی ایس ایل 5 کیلئے اپنے نئے کپتان کا چناع کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک کے ٹیم کو خیرباد کہہ جانے کے بعد اب شان مسعود ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اینڈی فلاور کو ہیڈ کوچ جبکہ نیتھن لیون کو سینئر انالسٹ مقرر کر دیا ہے۔

تعارف: newseditor