پاکستان سپورٹس بورڈ میں انٹربورڈ گرلز سپورٹس مقابلے زورو شور سےجاری

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں جاری پاکستان انٹر بورڈ گرلزسپورٹس گالا 2020 کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے، دوسرے دن کے کھیل پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ان مقابلوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے منصور احمد خان ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن)، اعظم ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنکل) اور آغا امجداللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) دیکھنے کیلئے گراﺅنڈ میں موجود رہے ۔ ان مقابلوں میں والی بال کے پہلے میچ میں تعلیمی بورڈ میرپور آزاد کشمیر کی ٹیم نے تعلیمی بورڈ مالاکنڈ کو 1۔ 2 سے شکست دے دی، دوسرے میچ میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کو 0۔ 2 سے ہرا دیا، تیسرے میچ میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے تعلیمی بورڈ مردان کو 1۔ 2 سے کامیابی حاصل کی، چوتھے میچ میں تعلیمی بورڈ لاہور نے تعلیمی بورڈ کوہاٹ کو 0۔ 2 سے شکست دے دی ،پانچویں میچ میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی کو 0۔ 2 سے شکست دی، چھٹے میچ میں تعلیمی بورڈ سرگودا نے تعلیمی بورڈ پشاور کو 0۔ 2 سے شکست دے دی جبکہ ساتوین میچ میں تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان نے تعلیمی بورڈ سوات کو 0۔ 2 سے شکست دی،

جبکہ ٹیبل ٹینس مقابلوں میںدوسرے دان کے پہلے مقابلے میں تعلیمی بورڈ میرپور آزاد جمون کشمیر نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کو 0۔ 2 سے شکست ہرا دیا، دوسرے میچ میں تعلیمی بورڈ لاہور نے تعلیمی بورڈ بنون کو 0۔ 2 سے شکست دی، تیسرے میچ میں تعلیمی بورڈ مالاکنڈ نے تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کو 0۔ 2 سے شکست دی، چوتھے میچ میں تعلیمی بورڈ میرپور کو 0۔ 2 سے شکست دے دی، پانچویں میچ میں تعلیمی بورڈ پشاور نے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کو 0۔ 2 سے شکست دے دی چھٹے ،میچ میں تعلیمی بورڈ مردان نے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کو 1۔ 2 سے شکست دے دی ساتوین میچ میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے فیڈرل تعلیمی بورڈ اسلام آباد کو 1۔ 2 سے شکست دے دی، آٹھویں میچ میں تعلیمی بورڈ لاہور نے تعلیمی بورڈ مالاکنڈ کو 1۔ 2 سے شکست دے دی، نویں میچ میں تعلیمی بورڈ پشاور نے تعلیمی بورڈ مردان کو 0۔ 2 سے شکست دے دی،

جبکہ ایتھلیٹکس 100 میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن سونینا لاہور ،دوسری پوزیشن ردا سرگودھا ،تیسری پوزیشن سونینا راولپنڈی ،چوتھی پوزیشن عائشہ ساہیوال ،پہلی پوزیشن میں امة الرحمٰن لاہور ،سیکنڈ پوزیشن آمنا فیصل آباد ،تیسری پوزیشن فائزہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد چوتھی پوزیشن نورالین سرگودھا نے حاصل کی،

جبکہ جیولین تھرو کے مقابلوں میںعلیزہ کیانی میرپور کشمیر نے گولڈ میڈل،نورلین تعلیمی بورڈ سرگودا نے سلور ،ختیجہ میہران فیصل آباد نے براونز میڈل جبکہ چوتھی پوزیشن دلشاد تعلیمی بورڈ بنون نے لی، پانچویں پوزیشن تعلیمی بورڈ بنون کی ہاجرہ نے لی چھٹی پوزیشن تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی سروا کلثوم نے حاصل کی،

ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن تعلیمی بورڈ لاہور کی امتل رحمان ،دوسری پوزیشن تعلیمی بورڈ لاہور کی علیزہنے لی جب کے تیسری پوزیشن تعلیمی بورڈ ملتان کی ثمن رئیس نے لی جب کے چوتھی پوزیشن تعلیمی بورڈ لاہور کی مہنور نے لی ،

جبکہ ہاکی میچز میں پہلے میچ میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے تعلیمی بورڈ پشاور کو 0۔ 4 سے شکست دے دی سیکنڈ میچ میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کو 1۔ 2 سے شکست دے دی۔

error: Content is protected !!