ایک ہی میچ میں بیٹی کھلاڑی ماں نے امپائرنگ کی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)خاتون کھلاڑی کی کامیابی میں ان کی ماں کا بڑا کردار ہوتا ہے، یوں تو عموماً مائیں گراؤنڈ کے باہر ہی بیٹھ کر اپنی بیٹی کا میچ دیکھتی ہیں اور ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ماں اور بیٹی دونوں بیک وقت گراؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں۔ایسا ہی کچھ ہوا کراچی میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بیٹی نے میچ کھیلا تو ماں نے امپائر کے فرائض انجام دیئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی نمائندگی کررہی ہیں، جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں اُن کی والدہ سلیمہ امتیاز امپائر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔کائنات امتیاز نے اپنی والدہ کی امپائرنگ کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ اُنہیں سپورٹ کیا ہے۔کائنات امتیاز 12ون ڈے اور 11ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

Kainat Imtiaz@kainatimtiaz16

♥️
?

Meet my MOM
Mom: A title just above queen.

Always there/Support System
Proud Moment.
Umpiring at National triangular T20 women’s cricket tournament 2019-20.

View image on Twitter

2,4009:15 PM – Jan 10, 2020Twitter Ads info and privacy167 people are talking about this

تعارف: newseditor