پریٹوریا(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈر۔ 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان انڈر۔19 ٹیم نے پریٹوریا میں تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی، پاکستان ٹیم کل دوسرا پریکٹس میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
آئی سی سی انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی انڈر-19 ٹیم نے ان دنوں پریٹوریا میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، جس میں فوکس فزیکل ٹریننگ پر بھی رہا، نیٹ پرکھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشقیں کیں جبکہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان انڈر-19 ٹیم اپنا دوسرا اور آخری پریکٹس میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان نے نائیجیریا کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ 17 جنوری سے شروع ہورہا ہے، قومی انڈر۔19 ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کر رہے ہیں، پاکستان ٹیم گروپ ’بی‘ میں شامل ہے۔
قومی انڈر۔19 ٹیم کا پریٹوریا میں تین گھنٹے ٹریننگ سیشن
آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کا شیڈول
پاکستان اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔