بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا

سلہٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) لٹن داس اور تمیم اقبال کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں 123رنز سے ہر اکر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ لٹن داس نے 176رنز بناکر اپنے ملک کیلئے اس فارمیٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی

تمیم اقبال 128رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ ان کے درمیان 292رنز کی شراکت ہوئی جو ون ڈے میں کسی بھی وکٹ پر ٹائیگرز کیلئے نیا ریکارڈ ہے۔ یہ جیت بطور کپتان آخری ون ڈے میچ میں مشرفی مرتضیٰ کیلئے تحفہ ثابت ہوئی، انہوں نے کامیابیوں کی ففٹی بھی مکمل کی۔ میچ بارش کے سبب 43اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔ جواب میں ناکام سائیڈ 38ویں اوور میں 218پر ڈھیر ہوگئی۔سکندر رضا 61اور ویزلے مادھویرے 42رنز بنا کر ہی مزاحمت کرسکے۔سیف الدین نے چار وکٹ لیے۔

error: Content is protected !!