ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: بسمہ معروف اور منیبہ علی کی نصف سنچریوں نے پی سی بی چیلنجرز کو فتح دلادی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پی سی بی بلاسٹرز کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری ناکامی ہے۔پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمہ معروف کو 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر جویریہ خان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ جویریہ خان کی جانب سے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پی سی بی بلاسٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے فاطمہ ثناء، ندا ڈار اور عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے بسمہ معروف اور منیبہ علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں بیٹرز کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔کپتان بسمہ معروف 47 گیندوں پر 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔ منیبہ علی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے انعم امین اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شیڈول:

14 جنوری بروز منگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ

اسکواڈز:

پی سی بی بلاسٹرز:

رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن۔

ٹیم آفیشلز:

وقار اورکزئی (کوچ)، شاکر قیوم(اسسٹنٹ کوچ)، ملائکہ منصور(منیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ)۔

پی سی بی چیلنجرز:

بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثناء، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ء نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی۔

ٹیم آفیشلز:

عامر اقبال(کوچ)، شاہد محمود(اسسٹنٹ کوچ)، عائشہ جلیل (منیجر) اور صائمہ ملک(فزیوتھراپسٹ)۔

پی سی بی ڈائنامائٹس:

ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثناء میر، سدرہ امین اور امِ ہانی۔

ٹیم آفیشلز:

کامران حسین(کوچ)، علی نیازی(اسسٹنٹ کوچ)، رابیل خالد(منیجر) اور ساجدہ فجر(فزیوتھراپسٹ)۔

error: Content is protected !!