کبڈی ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری،میگا ایونٹ 9فروری سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) رواں سال پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ میگا ایونٹ 9 فروری سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال کبڈی کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گیا، ورلڈکپ کے دوران کا آغاز 9 فروری سے ہو گا۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت سمیت دس ٹیمیں شامل ہونگی۔

پول اے میں بھارت، ایران، سیرالیون، امریکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، پول بی میں پاکستان، کیینڈا، کینیا، آسٹریلیا اور آذربائیجان کی ٹیمیں کھیلتی ہوئی نظر آئیں گی۔کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے تمام میچز پنجاب میں ہوں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور، ضلع ننکانہ صاحب اور فیصل آباد میں میچز ہوں گے جہاں پر کھلاڑی میچ دیکھنے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس سے قبل لاہور میں سرد موسم اور بارش ورلڈکپ کے شیڈول میں رکاوٹ بن گئی تھی۔ براڈ کاسٹر ادارے نے کبڈی ورلڈکپ کی تاریخوں میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا۔براڈ کاسٹ کرنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں لوگ زیادہ تعداد میں مقابلوں کو دیکھنے کے لیے نہیں آئیں گے، مناسب ہوگا کہ چند دن بعد ایونٹ کا آغاز کیا جائے۔دوسری جانب فیڈریشن حکام پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی ایونٹ کرانے کے حق میں ہیں، منتظمین کا موقف ہے کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!