پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیاء کپ کے فائینل میں پہنچ گئی۔

 

پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیاء کپ کے فائینل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائینل میں عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دیدی۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا۔ آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی ٖفائینل میں پاکستان نے عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دیکر ایونٹ کا فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے بھی تاریخ میں پہلی بار کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5 شاندار گول سکور کئے جبکہ ارشد لیاقت نے دو گول سکور کئے۔پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!