کلبز اور کھلاڑیوں کی بے انتہا سرپرستی پر اعجاز فاروقی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معین خان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائز نگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کیافتتاحی میچ میں ٹی ایم سی گراونڈ پر منٹگمری جیمخانہ نے تاج اسپورٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی معین خان سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کراچی سے کلب کرکٹ کھیلتا رہا ہوں یہاں کلب کرکٹ کا انعقاد ہو تو بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے کلبز اور کھلاڑیوں کی بے انتہا سرپرستی پر اعجاز فاروقی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں 80 ٹیموں کا ٹورنامنٹ بغیر کسی فیس کے کرانا کرکٹ کی بڑی خدمت ہے اعجاز فاروقی جیسے کرکٹ سے محبت کرنے والے بیلوث لوگوں کی وجہ سے نہ صرف کرکٹ آرگنائزر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی آسانی ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی شارٹ کٹ سے بچیں اور بھرپور محنت کریں محنت ضائع نہی جاتی اس کا ثمر ضرور ملتا ہے بلند حوصلے کے ساتھ مثبت انداز میں کھیلیں اور ڈسپلن کا خیال رکھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ میں معین خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری دعوت اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرما ئی اس کے ساتھ ساتھ ساتھ میں تمام ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کرکٹر ز اور محبوب شاہ اور تمام مہمان گرامی اور میڈیا نما ئندگان کا شکر گذار ہوں جنہوں نے تقریب میں شرکت فرما کر اس ٹورنامنٹ کی شان میں ضافہ کیا ہے میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے میرے نام سے منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی اجازت مرحمت فرمائی اس ٹورنامنٹ سے یقیناً کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا

ہماری کوشیش ہے کہ کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہو انٹر کلب ٹورنامنٹ کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا تقریب سے خطاب کرتے ہو? چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی محمد توصیف صدیقی نے کہا کہ ہم پی سی بی کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اجازت دی انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 79 میچز کھیلے جائیں گے انہوں نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہو? ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل احمد نے کہا کہ کراچی کرکٹ کے فروغ میں اعجاز فاروقی کا بڑا اہم کردار ہے اعجاز فاروقی مسیحائے کرکٹ ہیں ان کے بحیثیت صدر کے سی سی اے تین سالہ دور میں 2014 سے 2017 تک کے سی سی اے نے 908 میچز کا انعقاد کیا اور کراچی کی کرکٹ ترقی کی طرف گامزن تھی تقریباً ڈھائی سال کے تعطل کے بعد کسی آل کراچی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس کے لئے ہم پی سی بی کے مشکور ہیں اُمید ہے اس ٹورنامنٹ سے نو جوان کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں گے۔

آخر میں انہوں نے تمام مہمانِ گرامی اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر ز آصف مجتبٰی، توصیف احمد، جلال الدین، راشد خان، عظیم حفیظ انٹر نیشنل کرکٹر ز غلام علی،محمود حامد اطہر لئیق کے علاوہ محبوب شاہ، انوار الحق، ظفر احمد، محمد رئیس، اعظم خان، لیاقت علی، ظہیر الدین، محمد اکرم، جاوید خان، شہزاد عالم، سعید جبار، منیر قادری،محمد یامین، افضل قریشی، مسرت رضا، سید شاہد علی، ندیم خان، عارف وحید، عارف حفیظ، سعید علی، طارق حفیظ، طاہر محمود، امجد علی، محمد اسلم کاکڑ، محمد مسرور، فرید الدین، قمبر علی، شوکت راجپوت، عبدالصمد بلوچ، راشد احمد، عبدالروف، محمد عاشق، منور صدیقی، شہروز، عاصم بیگ، قاری عمر، نعیم پرویز اور ذیشان شاہ بھی موجود تھے نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سر انجام دئے ۔

قبل ازیں کھیلے گئے افتتاحی میں میچ میں تاج اسپورٹس کی پوری ٹیم 36۰5 اوورز میں 184 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عامر آفریدی نے سات چوکّوں اور تین چھکوّں کی مدد 89 رنز مظہر صدیقی نے دو چھکّوں کی مدد سے 28 رنز اور اجمل خان نے پانچ چوکّوں کی مدد سے 24 رنز اسکور کئے منٹگمری جیمخانہ کے لیفٹ آرم لیگ اسپینر سید طیب نے 34 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ رائٹ آرم لیگ اسپینر سمیر ناصر نے 29 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں منٹگمری جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نو جوان بیٹسمین وہاج ریاض نے سات چوکّوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 68 رنز، حظیفہ حسن نے چار چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز جبکہ آریان علی نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کئے عامر آفریدی نے نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا وہاج ریاض کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ایمپائرنگ کے فرائض طاہر رشید اور عاصم رضوی نے سر انجام دئے جبکہ آفیشل اسکورر کے فرائض سلمان حُسین کاظمی نے سر انجام دئے۔

error: Content is protected !!