نئے تعینات ہونے والے تحصیل سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل کوچز کی سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ملاقات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز ، آرکیالوجی، ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے پیر کے روز پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے تحصیل سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل کوچز نے پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی بھی موجود تھے، نئے تعینات ہونے والے 42 تحصیل سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل کوچزنے سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز ، آرکیالوجی، ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو اپنا تعارف کرایا

سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز ، آرکیالوجی، ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے نئے تعینات ہونے والے تحصیل سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل کوچز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اورڈویژنل کوچز سپورٹس کے فروغ کے لئے محنت اور دیانتداری سے کام کریں اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے اقدامات کریں، افسران پنجاب میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دیں اور گرائونڈز، سٹیڈیمز اور جمنیزیمز میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سرگرمیاں کروائیں۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے تحصیل سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل کوچز کی صلاحیتوں کے اظہارکے لئے یہ بہترین موقع ہے، افسران سپورٹس کی ترقی کے لئے اقدامات کریں اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے کام کریں۔

error: Content is protected !!