بلدیہ عظمٰی کراچی کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ عمران احمد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بلدیہ عظمٰی کراچی محدود وسائل کے باوجود شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے ہماری پوری کوشیش ہے کہ شہر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اُن کی صلا حیتوں کے اظہار کے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں جس کے لئے ہم کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار عمران احمد سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی نے وومن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کے دورے کے موقع پر کیا خورشید احمد شاہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس، ناہید عابدہ ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس، جبیںن ناز ڈپٹی ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس،جمیل احمد ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اور ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی بھی اس موقع پر موجود تھے

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی گذشتہ دو ماہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کراچکا ہے جن میں ٹگ آف وار انٹر ڈسٹرکٹ گرلز اینڈ بوائز چیمپئن شپ قائد اعظم اسکیٹنگ چیمپئین شپ اور کے ایم سی کھو کھو کوچنگ کلینک کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر منعقد ہوئی، آل کراچی کے ایم سی انٹر کلب بیڈ منٹن چمپئین شپ کے ایم سی کرکٹ گراونڈ و انڈور جمنازیم انو بھائی پارک میں منعقد ہوئی، کے ایم سی 10/T کرکٹ ٹورنامنٹ اور کے ایم سی یکجہتی کشمیر نمائشی کرکٹ میچ کے ایم سی کرکٹ گراونڈ نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہوئے، ہماری کوشیش ہے کہ شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال رہیں ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمیٰ کراچی وومن اسپورٹس کمپلیکس میں لڑکیوں کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرے گی۔

تعارف: newseditor