پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے والی کیرولین وزنیاکی کیلئے متاثرکن خاتون کا اعزاز

میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ورلڈ نمبر ون ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو آسڑیلین اوپن2020ء کی متاثرکن خاتون کا اعزاز دے دیا گیا، وزنیاکی نے اس ایونٹ میں ہی پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا۔کیرولین وزنیاکی نے 2018 میں آسٹریلین اوپن جیتا تھا جو ان کے کیریئر کا واحد گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔اس بار میلبرن کا کورٹ ان کے لیے مزید یادگار بن گیا

جب اُنہیں ’AO Inspirational Woman of 2020 ‘کا اعزاز دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزنیاکی نے کہا کہ وہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا دن کبھی نہیں بھول سکتیں۔رواں سال آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں اُنہیں تیونس کی اونس جابر کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس کےبعد انہوں نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

error: Content is protected !!