پی ایس بی الیون نے منسٹری انفارمیشن الیون کو ایک نمائشی کرکٹ میچ میں 12 رنز سے ہرا دیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) الیون نے منسٹری انفارمیشن الیون کو ایک نمائشی کرکٹ میچ میں 12 رنز سے ہرا دیا۔ وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اکبر حسین دورانی نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے نمائشی میں پی ایس بی الیون کی کپتان آمنہ عمران نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پی ایس بی الیون نے مقررہ دس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے

پی ایس بی الیون کی جانب سے رانا نصراللہ نے چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 48 رنر، منصور احمد نے 26 رنز اور کپتان آمنہ عمران نے 10 رنز بنائے

ندیم اور علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں منسٹری انفارمیشن الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی بلکہ مقرر دس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی

ساجد نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور کپتان اکبر حسین درانی 2 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، سجاد نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ صداقت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، امپائرز کے فرائض کے آغا امجد اللہ اور محمد اعظم ڈار نے انجام دیئے۔

تعارف: newseditor