آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ۔ منصورہ سپورٹس اور گلشن معمار کلب کو شکست، اُسامہ بلوچ کی سنچری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے منصورہ اسپورٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ منصورہ اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 36۰2 اوورز میں 154 رنز بناکر آوٹ ہوگئی

محمد آصف شریف نے چھ چوکّوں کی مدد سے 46 رنز اور مطیع الرحمٰن نے پانچ چوکّوں کی مدد سے 32 رنز اسکور کئے۔ میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کے فرید شاہ نے صرف 13 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نوید الامین نے 42 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 155 رنز 20۰5 اوورز میں پورا کرلیا

اُسامہ بلوچ 17 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 75 گیندوں پر ناقابلِ شکست سینچری 109 رنز اسکور کئے جبکہ کاشف علی نے پانچ چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 42 رنز اسکور کئے محمد عاکف نے 26 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور محمد ریحان نے سرانجام دۓ جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گلشن معمار کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 24۰3 اوورز میں صرف 81 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی

امجد خان نے 22 رنز اسکور کئے شاہ زیب خان نے 21 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حافظ نوید اور حافظ عمر نے بالترتیب 11 اور 16 رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نذیر حُسین جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 8۰5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا

عثمان جاوید آٹھ چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سینچری 58 رنز اسکور کئے شاہ زیب خان نے 18 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا محمد یونس اور ضیاء عباس نے ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دۓ جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!