پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش :ڈبل روڈ11فروری تک بند

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپوٹ) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی احسن یونس کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ،05سے 11فروری تک ڈبل روڈ کو بوجہ سیکیورٹی دونوں اطراف صبح سے شام تا اختتام میچ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رکھا جائیگا

، رپورٹ کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی دیگر سیکیورٹی کے پیش نظر 06 سے 11فروری تک ٹریفک کو مختلف پوئنٹس سے متبادل راستوں پرڈائیورٹ کیا جائے گا،اسلام آباد سے راولپنڈی داخل ہونے والی ٹریفک کو فیض آباد پل سے پہلے سلپ ایکسپریس وے سے جانب ایکسپریس وے ڈائیورٹ کیاجائیگا جہاں سے ٹریفک ڈھوک کالاخان ، کھنہ اورکرال سے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی،راولپنڈی سے براستہ مری روڈ فیض آباداسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کڈنی سنٹر کے سامنے بنائے گئے یوٹرن سے مخالف سمت روڈ پرڈال کر جانب اسلام آباد روانہ کیا جائیگا۔

اسلام آباد آئی جے پی روڈاور 9thایونیو سے راولپنڈی داخل ہونے والی ٹریفک ڈبل روڈکی بجائے پنڈوڑہ چونگی، کٹاریاں ،کیرج فیکٹری ،پیرودھائی،چک مدد اورپیرودھائی موڑسے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی،غوثیہ چوک سے جانب مری روڈ کوئی ٹریفک نہ جا سکے گی بلکہ صادق آباد چوک سے اسلام آباد کی طرف جانے والی ٹریفک غوثیہ چوک سے دائیں مڑتے ہوئے براستہ فاروق اعظم روڈ کری روڈسے جا سکے گی

،ہارون چوک اور ڈھوک کالا خان چوک سے جانب غوثیہ چوک کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا،اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس لٴْوپ سے روات کی طرف ڈائیورٹ کیا جائیگاجہاں سے یہ ٹریفک ڈہوک کالا خان ،کھنہ اور کرال استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی،راولپنڈی آنے والی ٹریفک فیض آباد روات سلپ کی بجائے آئی جے پی روڈسے پنڈوڑ ہ چونگی کٹاریاں کیرج فیکٹری ،پیر ودہائی ، چک مدد اور پیرودہائی موڑ سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی

،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی احسن یونس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کرکٹ میچ کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے،شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائنز051.9272839اور 051.9272616پر رابطہ کریں۔

تعارف: newseditor