مارلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)مارلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ مہمان ٹیم پہلا میچ 14 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

ایم سی سی کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

ایم سی سی کی ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں 13 سے 19 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی اور لاہور میں چار میچز کھیلے گی۔

پی سی بی کے جاری شیڈول کے مطابق ایم سی سی کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز سے ہوگا۔

دورے کے باقی تین میچز ایچی سن کالج میں ہوں گے۔ ایم سی سی اور پاکستان شاہینز کے درمیان ون ڈے میچ 16 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ایم سی سی اور ناردرن کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جبکہ 19 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔

تعارف: newseditor