آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک کریسنٹ کلب اور ینگسٹر جیمخانہ کی کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کریسنٹ کرکٹ کلب نے ہمدم کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہمدم کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 43۰5 اوورز میں 207 رنز بناکر آوٹ ہوگئی سلمان خان نے دس چوکّوں کی مدد سے 79 رنز اور عبدالرحمٰن نے تین چوکّوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کئے۔

محمد قوی نے 50 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حسن علی، شیرباز خان اور حظیفہ منیر نے بالترتیب 16، 29 اور 33 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاک کریسنٹ کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 208 رنز 39 اوورز میں پانچ وکٹوں نقصان پر پورا کرلیا محمد قیوم نے 11 چوکّوں کی مدد سے 77 رنز بلال خالد نے چار چوکّوں کی مدد سے 52 رنز اور خضر خالد نے تین چوکّوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 30 رنز اسکور کئے جبکہ حظیفہ منیر نے 25 رنز بناۓ عمر خان نے 36 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور شاہد اسلم نے سر انجام دۓ

جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے۔ لانڈھی جیمخانہ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیو گلستان کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 33۰1 اوورز میں 121 رنز بناکر آوٹ ہوگئی گلزار احمد اور محمد سمیع نے بالترتیب 26 اور 19 رنز اسکور کئے جاوید یونس نے 24 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ احد علی اور حسیب خان نے بالترتیب 15 اور 24 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں ینگسٹر جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 122 رنز 15۰3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

احد علی نے 12 چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز اور فیصل رحمٰن نے دو چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کئے محمد اُسامہ اور ارباز صابر نے بالترتیب 9 اور 21 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض رشید خان اور اختر قریشی نے سر انجام دۓ جبکہ خیام مصطفٰے آفیشل تھے۔

تعارف: newseditor