اعجاز الرحمن اور محمد حسین چھٹہ پاکستان ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اعجاز الرحمن اور محمد حسین چھٹہ پاکستان ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل متفقہ طور پر منتخب ہوگئے، انتخابات تین رکنی کمیٹی کی زیرنگرانی منعقد ہوئے، تین رکنی کمیٹی کے سربراہ چوہدری احمد ندیم اکبر تھے جبکہ دیگر ممبران میں کرنل(ر) کامران جنجوعہ اور محمد حسین شامل تھے، تفصلات کے مطابق انتخابات میں تمام عہدیداروں کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا ہے

اعجاز الرحمن کو صدر اور محمد حسین چھٹہ کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے دیگر عہدیداروں میں سنئیر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم (سندھ )، نائب صدور علیم آغا (سندھ ) اور سلیم بیگ (پنجاب)، جوائنٹ سیکرٹریز شبیر لشکر (سندھ) اور نورین غفار (پنجاب) ، فنانس سیکرٹری شکیل خان (خیبر پختونخوا) اور سیکرٹری اطلاعات تنویراحمدخان شامل ہیں جبکہ پانچ رکنی مجلس عاملہ میں محمد حسین (آزاد جموں و کشمیر )، آصف اورکزئی (خیبر پختونخوا)، غلام محمد (بلوچستان )، سجاد شاگردی(گلکت بلتستان) اور ملک لیاقت(پنجاب) شامل ہیں اس کے علاوہ چوہدری احمد ندیم اکبر کو پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کا ڈائریکٹر آپریشن مقرر کیا گیا ہے

آخر پر نومنتخب صدر اعجاز الرحمن نے ان کو متفقہ طور پر پر صدر منتخب کرنے پر تمام ہائوس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہائوس نے میرے اوپر صدارت کی بہت بڑی ذمہ داری دے دی ہے اور میں انشاء اللہ اس ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور آپ ہائوس کو یکجا ہو کر میرا ساتھ دیناہوگا، تمام ہائوس نے اعجاز الرحمن اور محمد حسین چھٹہ کو پاکستان ٹین بائولنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہو نے پر مبارکباد دیتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ٹین پن بائولنگ کا کھیل مزید ترقی کرے گا،

error: Content is protected !!