آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیل ٹاون جمخانہ اور ناردرن جیمخانہ کی کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائز نگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پاک اسٹار گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں اسٹیل ٹاون جیمخانہ نے رہبر اسپورٹس کو باآسانی 218 رنز سے شکست دیدی اسٹیل ٹاون جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اب تک ٹورنامنٹ کا سب سے بڑااسکور 431 رنز اسکور کیا۔

عبدالروف نے 16 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سینچری 112 رنز اسکور کئے شوکت علی نے 14 چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 86 رنز اختر علی نے سات چوکّوں کی مدد سے 45 رنز اور سیف اللّٰہ قریشی نے دو چوکّوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کئے۔ محمد سیف نے 50 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور نعمان رفیع نے 67 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں رہبر اسپورٹس کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 38۰3 اوورز میں 213 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمد عثمان نے پانچ چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز محمد سیف نے چار چوکّوں کی مدد سے 31 رنز اور محمد کونین نے چار چوکّوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کئے۔ توقیر احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 34 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ایمپائرنگ کے فرائض محمد نوید صدیقی اور ضیاء عباس نے سرانجام دۓ جبکہ سید مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ کے ایم سی ایسٹرن اسٹارکرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ناردرن جیمخانہ نے فضل الرحمٰن کرکٹ کلب کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی فضل الرحمٰن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کئے محمد بلال نے چھ چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز، محمد اویس اور اویس علی نے بالترتیب 24 اور 23 رنز اسکور کئے۔ مشتاق احمد نے 42 رنز دے کر چار اور افنان احمد نے 29 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں ناردرن جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 186 رنز 18 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ندیم جاوید نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 9 چوکّوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 78 رنز فہد اقبال نے چھ چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 37 رنز اور رمیز عزیز نے پانچ چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 30 رنز اسکور کئے اویس علی اور اعظم خان نے بالترتیب 64 اور 66 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور محمد یونس نے سرانجام دۓ جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!