خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز، چارسدہ میں انٹر تحصیل مقابلوں کا آغاز ہوگیا

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز چارسدہ میں انٹر تحصیل مقابلوں کا آغاز ہوگیا چارسدہ میں اس سلسلے میں تقریب گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان مہمان خصوصی تھے

جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا آغاز کیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ ‘ڈی پی او عرفان اللہ خان ‘ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانگیر کاکڑ‘ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘اے ڈی سپورٹس نعمت اللہ خان ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ جمشید بلوچ ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

انٹر تحصیل گیمز دو روز جاری رہیں گی یہ مقابلے عبدالولی خان یونیورسٹی سپورٹس کمپلیکس میں ہی منعقد ہورہے ہیں جن میں ایتھلیٹکس‘والی بال ‘بیڈمنٹن ‘فٹبال ‘رسہ کشی اور کبڈی شامل ہیں

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے فیتہ کاٹ کر مقابلوں کا افتتاح کیا تقریب میں قومی ترانہ ‘پی ٹی شو ‘مارشل آرٹس اور جمناسٹک کے مظاہرے پیش کئے گئے جبکہ تحصیل چارسدہ‘تحصیل تنگی اور تحصیل شبقدر کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں بھی حصہ لیا

رسہ کشی کے مقابلے میں تحصیل تنگی کی ٹیم نے شبقدر کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ‘صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ چارسدہ میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے منعقد ہوں جس کے لئے کوشاں ہے

وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں ‘نوجوانوں کو پڑھائی کیساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے تا کہ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما بہترین طریقے سے ہوسکے ‘انہوں نے کہا کہ انڈر21 گیمز میں 25 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت نیا ریکارڈ ہوگا اور امید ہے کہ اس سے ہمیں اچھا ٹیلنٹ ملے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں دنیا بھر میں ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔

تعارف: newseditor