لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کے انٹرنیشنل وہیل چیئر ٹینس کھلاڑی آصف گل عباسی نے نارتھ ویلز میں منعقدہ ریکسم وہیل چیئر ITF 3 ٹینس ٹورنامنٹ کا جیت لیا،انھوں نے فائنل میں بلجیئم کے کھلاڑی کو 2-6 3-6 کے سکور سے شکست دے کر ڈرا 2 کی ٹرافی اپنے نام کی، عباسی نے اس سے پہلے بھی 2017 میں اس مقام پر ITF فیوچر کا ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان کے پہلے وہیل چیئر کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا،
عباسی کا کہنا ہے کہ یہ جیت اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، ماں باپ، خاندان اور
دوستوں کی دعاو¿ں کی بدولت ممکن ہوئی،یہ جیت ان خاص لوگوں کے لئےہے جو کسی
معذوری کا شکار ہیں ، کے لیے امید کی روشنی اور پیغام ہے کہ محنت، لگن اور
جہد مسلسل سے کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے. انشائ اللہ
یہ کامیابی ان دوستوں کےلیے نئے دریچے کھولے گی اور وہ کھیلوں کی طرف گامزن
ہوں گے، انھوں نے گزارش کی کہ معذور افراد کو کسی بھی طرح کم تر نا سمجھا
جائے. انسان کی صلاحیت کو دیکھا جائے نا کہ اسکی معذوری کو۔عباسی نے اس عزم
کا بھی اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں وہیل چیئر ٹینس کو پاکستان میں فروغ
دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں، تجربے اور نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کی تربیت و
کوچنگ کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔
یاد رہے آصف گل عباسی؛ LTA لیول 3 سرٹیفائیڈ کوچ ہیں. اور وہ لندن میں میں مقامی کونسل کے سا تھ کام کر رہے ہیں. اس کے سا تھ ساتھ وہ کرکٹ کے ECB لیول 2 کوچ بھی ہیں۔