فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکے تعاون سےمیمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی پرجائیگی

کراچی(سپورٹس رپورٹر ) فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکے زیر اہتمام میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی ۔ جہاں وہ مختلف سرگرمیوں سمیت چا رٹیموں کے کرکٹ ایونٹ میں بھی شرکت کریگی۔جو دو تاریخ سے دس مارچ2020تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میمن برادری کے 15نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی میں ایک کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے گی۔

جس کا مقصد نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹوورز کیلئے تیار کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو بڑی سطح پر مقابلہ کرنے کی مکمل آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔ایونٹ کے گولڈ اسپانسرز میں ہومیج ،ڈاؤن ٹاؤن ، نیا ناظم آباد جمخانہ اورالذوہیب شامل ہیں جبکہ سلور اسپانسرز میں یورو ٹائلز،نورانی الیکٹرونکس ،ہوم اینڈ بے بی ، موسانی الیکٹرونکس اور زیڈ انٹرنیشنل شامل ہیں۔

error: Content is protected !!