پروفیسراعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ٹورنامنٹ پورے ملک میں ہونا چاہئیے۔ وسیم خان

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پروفیسر اعجاز فاروقی کراچی کے کھلاڑیوں اور کلبز کے لئے بہترین کام کررہے ہیں مجھے اعجاز فاروقی کرکٹ ٹور نامنٹ میں ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر آکر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار وسیم خان مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ٹی ایم سی گراونڈ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ یہ ٹورنامنٹ پی سی بی کے اشتراک سے ہورہا ہے میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کرائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہم اسی طرح آپ کو سپورٹ کرتے رہیں گے

انہوں نے مذید کہا کہ ہم پورے پاکستان میں اسی طرح کی کرکٹ کرانا چاہتے ہیں پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ٹورنامنٹ پورے پاکستان میں ہونا چاہئے اسی طرح کی کرکٹ سرگرمیوں سے یقیناً ملُک کو اسٹار کرکٹر ملیں گے بعد ازاں وسیم خان نے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر نو تعمیر شدہ کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہو? انہوں نے کہا کہ آپ لوگ محنت اور لگن سے کرکٹ کھیلیں گے تو آپ کو اس کا صلہ ضرور ملے گا آپ اپنے سینئر ز اور کوچز کی عزت کریں آپ کے شہر سے ہی معین خان، راشد لطیف، یونس خان، سرفراز احمد، شاہد آفریدی اور اسد شفیق جیسے کرکٹر پیدا ہوئےہیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہو? پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ وسیم خان نے آج ٹی ایم سی گراونڈ پر آکر اس ٹورنامنٹ کو چار چاند لگاد? ہیں اس کے لئے ہم تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں اس سے نہ صرف کھلا ڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ آرگنائزرز کو بھی نیا حوصلہ ملا ہے ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں کلب کرکٹ فروغ پائے اس کے لئے ہم سر گرم عمل ہیں اس ٹورنامنٹ میں ہم نے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں

ٹورنامنٹ کمیٹی کے چئیرمین محمد توصیف صدیقی نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔ نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سر انجام د? بعد ازاں پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے وسیم خان مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی اور عبدالسمیع برنی ڈائریکٹر میڈیا و کمیونیکیشن پی سی بی کو سوینیر، اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر محبوب شاہ، محمد اکرم، جمیل احمد، ظفر احمد، جاوید خان، محمد رئیس، مظہر اعوان، عارف وحید، ندیم خان، ریحان صدیقی محمد نظام، ناصر اسماعیل، قمبر علی، عبدالصمد، محمد اقبال اور عبداللّٰہ نیازی بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!