آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ،ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ ‘ ملیر جیم خانہ اورشمیل سی سی اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے سرسید سی سی کو 7وکٹوں، ملیر جیم خانہ نے فضل حسین میموریل کو 223رنز اور شمیل سی سی نے اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ کو 6وکٹوں سے شکست دی۔کاشف خان‘ عارض کمال‘ حارث علی کی سنچریاں‘ طاہر امان کی95 رنزاور عزیم احمد کی92رنز کی شاندا اننگز۔ ملیر جیم خانہ کے عارض کمال اور حارث علی خان کے مابین پہلی وکٹ پر 245رنز کی شاندار رفاقت۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سرسید سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اورمقررہ 45اوورز میں 7وکٹوں پر 237رنز اسکور کئے۔

عزیم احمد نے 7چوکوں اور 3چھکوںکے ساتھ 92رنز بنائے ۔ عمران علی نے 69رنز میں 11چوکے اور 2چھکے رسید کئے۔ ٖرف علی کو 25رنا پر 2وکٹ ملے۔ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے 33.3اوورز میںمطلوبہ ہدف5وکٹوں پر 239رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ کاشف خان نے 18چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 128رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ محمد فراز نے 53رنز ناٹ آؤٹ میں 4چوکے اور 3چھکے لگائے۔ ایمپائرز رشید خان اور فہیم احمد جبکہ آفیشل اسکورر محمد احسن تھے۔

پاک اسٹار گراؤنڈ پر ملیر جیم خانہ نے مقررہ 45اوورز میں 5وکٹوں پر 391رنز اسکورکئے۔ عارض کمال نے 14چوکے اور 2چھکے لگا کر 118رنز اور حارث علی خان نے14چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 117رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دانیال احسن نے 8چوکے لگا کر 60رنز بنائے۔ عامر یوسف نے 43رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔فضل حسین میموریل کی پوری ٹیم 168رنزپر پویلین لوٹ گئی۔ وسیم شاہ 37رنز اور عدنان خان 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اعظم حسین نے 18رنز اور شاہزیب احمد خان نے 56رنز پر 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کے سی سی اے گراؤنڈ پر اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 44.2اوورز میں 242رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ طاہر امان نے 95رنز میں 8چوکے اور ایک چھکا جبکہ اخترعلی نے 35رنز بنائے۔ امت روی نے 42رنز پر 3اور حسرت نواز نے 37رنز پر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔شمیل سی سی نے جوابی اننگز میں باآسانی 4وکٹوں پر 243رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ علی نسیم نے 88رنز اور اسد اختر 55رنز اسکور کئے۔ عبدالباسط نے 54رنز پر 2وکٹ اپنے نام کیں۔ ایمپائرز عقیل عادل اور محمد ریحان جبکہ خیام مصطفی آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor