سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاہور، (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کرتا رہے گا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ہاکی کھیلنا چاہیے تاکہ ہاکی کو فروغ حاصل ہو، سول سروس اکیڈمی کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹڈیم پچ 2پر سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے 47کامن کے زیر تربیت افسران کے درمیان ہاکی ٹورنامنٹ کے موقع پرڈی جی سول سروسز اکیڈیمی سہیل عامر، ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد شاہد نظامی و دیگر بھی موجود تھے ہاکی ٹورنامنٹ میں زیر تربیت 300افسران نے شرکت کی

میچ کے دوران اپنی ٹیموں کا جوش وخروش سے حوصلہ بڑھا تے رہے،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور شائقین کو جوش جذبہ دیدنی تھا، ڈی جی سول سروسز اکیڈمی سہیل عامرنے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا شکریہ ادا کی

سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازمپنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا ہے کہ طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی صحت اچھی ہو اور وہ بہتر طریقے سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقادخوش آئند ہے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کا ورلڈ چیمپئین رہا ہے اور یہ ٹائیٹل کئی دفعہ پاکستان نے جیتتا ہے اب ہمارے طالب علموں کو ہاکی زیادہ سے زیادہ کھیلنا چاہیے

سپورٹس بورڈ پنجاب ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیارہے سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد بہترین اقدام ہے،سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میچ جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور شیلڈ ز دیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے

نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ 2پر پہلا میچ سول سروسز کی گرلز ٹیموں اقبال ہاؤس اور لیاقت ہاوس کے درمیان کھیلا گیا جو 2،2گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پیلنٹی شارٹس پر ہو،ا قبال ہاوس نے لیاقت ہاوس کو1-0سے ہرادیا جبکہ بوائز کا میچ محمد علی جوہر کی ٹیم نے سرسید احمد خان کو 1-0سے ہرادیا، گرلز میں بہترین کھلاڑی کااعزاز طیبہ افتخار اور بوائز میں محمد فیضان کے نام رہا۔

error: Content is protected !!